منگلورو ،6؍جون (ایس او نیوز) پیر کی شام کو منگلورو میں ہونے والی شدید موسلادھار بارش کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے ساتھ ساتھ شہر اور اطراف کی گلیاں اور راستے ندیوں میں بدل گئے۔جس سے گاڑیوں کی آمد رفت بری طرح متاثر ہوئی۔
شہر کے ہمپن کٹّااور امبیڈکر سرکل سے بالمٹّہ جانے والی سڑکوں پر سب سے زیادہ پانی جمع ہوگیا تھا۔ پمپ ویل کی طرف جانے والی کُوتّار، توکٹّو، تلپاڈی ہائی وے پراتنا پانی جمع ہوگیا تھا کہ چھوٹی موٹر گاڑیوں کے علاوہ بسوں کا بھی یہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا تھا۔توکٹّو میں فلائی اوور برڈج کا کام جاری رہنے کی وجہ سے اطراف کی نالیوں میں مٹی بھرگئی ہے ، اس لئے یہاں برساتی پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوئی اورسارا پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔اور کچھ وقت کے لئے ٹریفک پوری طرح بند ہوگئی۔